اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، افغانستان بھی اپنی سرزمین سے پاکستان پر حملے رکوائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، پاکستان افغان صدارتی انتخابات کے معاملے کے حل کا خیر مقدم کرتا ہے۔ تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان، کابل میں ایئر پورٹ پر حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کی دفتر خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان، ہندوستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا بات چیت کے ذریعے حل چاہتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲